حلب : شام میں روسی طیاروں کی بمباری کے بعد کے ایک اور منظر نے لوگوں دل دہلا دیئے۔ ایک بچہ تباہ شدہ بلڈنگ میں ٹانگیں پھنس جانے کے باعث لٹکا رہا۔
تفصیلات کے مطابق حلب میں بمباری کے بعد تباہ شدہ عمارتوں میں امدادی کام جاری تھا کہ اس دوران ریسکیو اہلکاروں کی ٹارچ کی روشنی ایک جزوی تباہ بلڈنگ پر پڑی تو منظر نے دل دہلادیا۔
ایک بچہ بلڈنگ سے اس طرح لٹکا ہوا تھا کہ اس کی ٹانگیں ملبے تلے اور باقی دھڑ نیچے لٹک رہا تھا۔ سہما ہوا بچہ کسی کو پکارنے سے بھی قاصر تھا۔
ریسکیو اہلکاروں نے بہت مشکل سے ایک کرین کی مدد سےاسے نکالا۔ مٹی میں اٹے زخمی بچے کی شرٹ پر لکھا ہوا تھا ’’ڈونٹ شوٹ می‘‘یہ ان لوگوں کیلیے پیغام تھا جو اب تک حلب میں درجنوں بچوں کا خون بہا چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شامی بچوں کے لیے مسکراہٹ لانے والا ٹوائے اسمگلر
روسی طیارے حلب میں مسلسل آگ برسا رہے ہیں ۔ اتوار کو ہونے والی بمباری میں ایک ہی گھر کے چودہ افراد سمیت درجنوں افراد جاں بحق ہوئے۔