اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

بھارتی جارحیت پر خاموشی، اداکار شان پاکستانی فنکاروں سے مایوس

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شان نے بھارت کی پاکستان کے خلاف دھمکی اور بیان بازی پر پاکستانی فنکاروں کی جانب سے خاموشی کو شرم ناک قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اداکار اور ہدایت شان کا کہنا تھا کہ ایک ایسے وقت میں جب بھارتی اداکار، فنکار اور عوام بھارتی فوج کے حق میں بول رہے ہیں اور اپنی فوج کا مورال بلند کر رہے ہیں، ایسے میں پاکستانی فن کاروں کی خاموشی شرم ناک ہے۔

shaan-1

اداکار شان شاہد نے کہا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے ماحول میں پاک افواج کو عوام کی جانب سے حوصلے کی ضرورت ہے، ہمیں اپنی فوج کو ہر موقع پر سپورٹ کرنا چاہیئے، تاہم شوبز شخصیات کی خاموشی شرم ناک اقدام ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افسوس ناک کی بات یہ ہے کہ کچھ فنکاروں کے لیے ان کی بھارت نواز فلم، شہرت اور پیسہ ملکی مفاد اور پیار سے زیادہ ہے، جس کے لیے وہ بھارتی دشمنی مول نہیں لے سکتے، اداکار شان نے پاک افواج کے شہید اور زخمی ہونے والے فوجیوں کو زبردست خراج تحسین بھی پیش کیا۔

shaan-2

قبل ازیں بھی اداکار شان نے اداکارہ ماورا حسین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کی ٹوئٹس کی ایک تصویر اپنے فیس بک پر شیئر کی تھی جس میں وہ بھارت کی پاکستان مخالف فلم ’فینٹم‘ کی تعریف کرتی نظر آرہی ہیں جس کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے شان سے حب الوطنی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں۔


ماورا حسین پر پابندی عائد کردی جائے؟ شان کا سوال


یاد رہے کہ جہاں بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان، اکشے کمار اور دیگر اداکار اپنی حکومت اور فوج کے دفاع پر میدان میں آگئے ہیں، وہی پاکستانی فنکاروں کی خاموشی پر مختلف سماجی طبقوں کی جانب سے شدید تنقید جاری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں