ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

اداکار شان کو کراچی کے سمندر اور کھانوں کی یاد ستانے لگی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شان نے بتایا ہے کہ انہیں ان دنوں کراچی کی یاد ستا رہی ہے۔

سماجی رابطے اور مائیکروبلاگنگ کی ویب سائٹ پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکار نے لکھا کہ ’مجھے کراچی کی یاد بہت آرہی ہے، میں شہر قائد میں موجود اپنے تمام دوستوں کو بھی یاد کررہا ہوں‘۔

انہوں نے شہر کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے لکھا کہ ’کراچی کے لوگوں کا اخلاق ، وہاں کا کھانا اور سمندر بہت زیادہ یاد آرہا ہے، اللہ میرے خوبصورت شہر کراچی کو ہمیشہ سلامت رکھے اور ہم سب کو اپنی امان میں رکھے، آمین‘۔

شان کے اس ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے معروف اداکار و میزبان اور ہدایت کار فیصل قریشی نے لکھا کہ ’جلدی کراچی آئیں پھر ملتے ہیں‘۔

یاد رہے کہ دیگر لوگوں کی طرح کرونا سے محفوظ رہنے کے لیے اداکار شان نے خودکو گھر میں قرنطینہ کیا ہوا ہے۔ وہ وقتاً فوقتاً سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے ذریعے اپنے مداحوں سے رابطے کرتے اور انہیں حالات سے آگاہ کرتے رہتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں