اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

شان شاہد کا بیٹیوں کے لیے محبت بھرا پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد نے بیٹیوں کے لیے محبت بھرا پیغام شیئر کیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکار شان شاہد نے بیٹی کی تصویر شیئر کی جس میں وہ ان کے پاؤں پر نیل پالش لگا رہی ہے۔

کیپشن میں شان نے بیٹیوں کے لیے پیغام لکھا کہ ’بیٹیاں محبت ہیں۔‘ شان شاہد نے بتایا کہ ان کی بیٹی نے کہا کہ بابا لال نیل پالش آپ پر زیادہ پیاری لگ رہی ہے۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’بیٹیاں پینٹر ہوتی ہیں اور باپ ان کے کینوس، بیٹیاں رحمت ہیں اور ہمارے جنت میں جانے کا ذریعہ ہوتی ہیں۔‘

اداکار نے مزید لکھا کہ ’باپ کو فخر ہونا چاہیے کہ انہیں بیٹیوں سے نوازا گیا ہے۔‘

شان شاہد کی پوسٹ ہزاروں کی تعداد میں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں