جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

ملکی معیشت سے متعلق شبر زیدی نے خوفناک انکشاف کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے خبردار کیا ہے کہ پوری قوم کو مل کر پاکستان کو غربت سے نکالنا ہوگا، معیشت بہتر نہ ہوئی تو پاکستان صومالیہ بن جائے گا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں گفتگو کرتے ہوئے شبر زیدی نے کہا کہ پاکستان کی معیشت مسلسل گرتی جارہی ہےجس سےعام آدمی تباہ ہورہاہے،موجودہ حکومت کی معاشی صورتحال کی طرف کوئی توجہ نہیں اور نہ ہی پارلیمنٹ میں معیشت یا مہنگائی سےمتعلق کوئی بات ہورہی ہے۔

سابق چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ پاکستان کی معیشت اورعام آدمی تباہ ہوچکا ہےاس میں دورائےنہیں،معیشت کو درست کرنااس حکومت کاکام نہیں ہے،حکومت کو سوچناچاہیے کہ معیشت مزید گراوٹ برداشت نہیں کرسکتی، پاکستان کو جس جگہ پہنچادیاگیاہےاس صورتحال سےنکلناناگزیرہے، عام آدمی پرکیا گزررہی ہےبڑی گاڑی میں بیٹھنےوالوں کونظرنہیں آ رہا۔

شبر زیدی نے کہا کہ پہلےبھی کہا تھا کہ آئی ایم ایف کیساتھ ڈیڈلاک کی وجوہات وہ نہیں جو یہ بتارہےہیں،قرضوں کی ری شیڈولنگ پرحکومت آئی ایم ایف اور دوست ممالک کو اعتماد نہیں دلاسکی،آئی ایم ایف کہتا ہے کہ چین کیساتھ قرضوں کی ری شیڈولنگ نہ کی تو معاہدہ نہیں کرینگے۔

سابق چیئرمین نے دعویٰ کیا کہ حالات اس نہج پر جارہے ہیں کہ الیکشن کےبعد جو بھی حکومت آئے گی وہ بھی معیشت درست نہیں کرسکےگی، آج ڈالر305روپےعبورکرگیا،پوری قوم کو مل کرپاکستان کوغربت سےنکالناہوگا،معیشت بہترنہ کی گئی تو پاکستان صومالیہ بننےجارہاہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں