پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

اگلے ماہ سے شناختی کارڈ کی شرط نافذ العمل ہوجائے گی، شبر زیدی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ 31جنوری کے بعد شناختی کارڈ کی شرط نافذ العمل ہوگی، ہم نے یہ شرط کبھی واپس نہیں لی تھی، تمام تاجروں کو ٹیکس کے دائرہ کار میں لایا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ہم نے شناختی کارڈ کی شرط کبھی واپس نہیں لی تھی، بڑے تاجر ہمارے ساتھ تعاون کررہے ہیں،اگلے ماہ سے شناختی کارڈ کی شرط نافذ ہوجائے گی۔

شبر زیدی نے کہا کہ ملک بھر کے تاجروں کو ٹیکس کے دائرہ کار میں لانے کاعمل شروع ہوگیا ہے، پہلے مرحلے میں بڑے تاجروں کو اور پھر چھوٹے تاجروں کو ٹیکس کے دائرہ کار میں لایا جائے گا۔

چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ یکم جنوری سے ریٹیلر کی پہلے سال کی سیلز کیلئے پوائنٹ آف سیل سسٹم لائے ہیں، رئیل اسٹیٹ میں کچھ علاقے ایسے ہیں جہاں ایویلیوایشن ابھی کم ہے، ایویلیوایشن کے عمل کو بہتربنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہرٹرانزیکشن کو مارکیٹ ویلیو کے85 فیصد تک لے کرجائیں گے، ابھی بہت سے کام کرنے ہیں، ایسے بہت سارے سیکٹر ہیں جہاں لوگوں سے ریکوری ہورہی ہے لیکن حکومت کوکوئی ٹیکس نہیں مل رہا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں