جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

اتنا غیر پختہ اور معیشت سے دور بجٹ زندگی میں نہیں دیکھا، شبر زیدی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے سابق چیئرمین شبر زیدی کا کہنا ہے کہ میں نے حقیقت سے دور، اتنا غیر پختہ اور معیشت سے دور بجٹ زندگی میں نہیں دیکھا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’خبر‘ میں وفاقی بجٹ 25-2024 پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے شبر زیدی نے کہا کہ بجٹ سے نہایت مایوس ہوں، بجٹ پر ٹھپہ لگانے کے بعد دیکھتا ہوں یہ لوگ عوام میں کیسے کھڑے ہوتے ہیں۔

شبر زیدی نے کہا کہ ایکسپورٹرز پر جس قسم کے ٹیکسز لگائے گئے ہیں کوئی قبول نہیں کرے گا اور یہ سب واپس ہوں گے، 7 ارب کا قرضہ اور 1700 ارب اخراجات ہیں پھر کہتے ہیں مہنگائی نہیں ہوگی؟

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ایکسپورٹرز پر 55 فیصد ٹیکس دنیا میں کسی ملک میں نہیں، تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس اتنانہ بڑھائیں کہ وہ مایوس ہی ہو جائے، کوئی بھی نئی حکومت آتی ہے تو معاشی پلان دے کر آگے چلتی ہے، ہمارا ملک ڈومیسٹک ڈیبٹ ڈیفالٹ میں جا چکا ہے۔

سابق چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ریٹیلر، ہول سیلر اور ڈیلرز پر کسی نے کوئی ایک لفظ سنا؟ یہ ملک کا 26 فیصد کماتے ہیں، 20 لاکھ ریٹیلرز ہیں اور 30 ہزار رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کہتے ہیں تاجر دوست اسکیم کامیابی سے جاری ہے، پیٹرولیم ڈیویلپمنٹ لیوی کے معاملے پر این ایف سی کی توہین ہوئی ہے، سیلز ٹیکس کو پی ڈی ایل میں ڈال کر فیڈریشن میں ڈالا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں