جمعہ, ستمبر 27, 2024
اشتہار

‘آئی ایم ایف نے تین سال کیلئے گارنٹی دے دی کہ پاکستان دیوالیہ نہیں ہوگا’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی نے کہا آئی ایم ایف نے تین سال کیلئے گارنٹی دیدی کہ پاکستان دیوالیہ نہیں ہوگا۔

.تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری پاکستانی معیشت کےلیے ضروری تھا، آئی ایم ایف قرض کی منظوری خوش آئند اور معیشت کےلیے ضروری ہے۔

سابق چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام معیشت کی بحالی نہیں خراب معیشت کی سپورٹ کیلئےہوتا ہے اور ہمیشہ اینٹی گروتھ ہوتا ہے ،پروگرام گروتھ کی طرف لیکر نہیں جاتا۔

- Advertisement -

انھوں نے بتایا کہ ستمبر2023کےمقابلےستمبر2024میں معیشت کےلحاظ سے چیزیں بہتر ہوئی ہیں، ڈالر کنٹرول میں ہے اورمہنگائی بھی کم ہوئی ہے، معیشت حکومتی اقدامات کی بجائے عالمی معاشی صورتحال کی وجہ سے بہتر ہوئی۔

سابق چیئرمین نے کہا کہ آئی ایم ایف نے پروگرام دےکر تین سال کیلئے گارنٹی دیدی کہ پاکستان دیوالیہ نہیں ہوگا آئی ایم ایف پروگرام جب کسی ملک میں آتاہے تو دنیا قبول کرتی ہے کہ یہ دیوالیہ نہیں ہوگا۔

نان فائلر کی کیٹگری ختم کرنے کے حکومتی فیصلے پر ان کا کہنا تھا کہ خوشی کا دن ہے کہ نان فائلر غلط ٹرم ہے اس کا کوئی مطلب نہیں ہے ، دنیا کے کسی ملک میں نہیں ہوتاکہ 10فیصد زیادہ دےدیں گے تو آپ چور نہیں ہیں ، یہ خوشی کی بات ہے کہ حکومت نے قبول کرلیا کہ نان فائلر کچھ نہیں ہوتا یہ ختم ہوناچاہیے۔

سابق چیئرمین ایف بی آر نے مزید کہا کہ اس وقت ملک میں سرمایہ کاری کی جوصورتحال ہے یہ سیاسی سسٹم کی ناکامی ہے، پچھلے 50سال سے سیاسی ڈرامہ چل رہاہے عوام کو کوئی سروکار نہیں، معیشت کے بنیادی مسائل حل کرنیوالے دوسرے لوگ آتے ہیں تو یہ ہماری بدقسمتی ہے۔

پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں