اشتہار

پاکستان جس ڈگر پر آگیا ہے اس میں مزید نہیں چل سکتا، شبر زیدی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا کہنا ہے کہ موجودہ حخومت پر پاکستان کے اسٹیک ہولڈرز کو یقین نہیں ہے ملک جس ڈگر پر آگیا ہے اس میں مزید نہیں چل سکتا۔

پروگرام ’دی رپورٹرز‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا کہ حکومت نے اشیا پر ٹیکس 17 سے بڑھا کر 18 فیصد کردیا جو پہلے ہی بہت زیادہ ہے موجودہ حکومت نے بدترین اور ظالمانہ ٹرین ٹیکس لگایا ہے جو قبول نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ اشیا پر ٹیکس لگانے سے قیمتیں مزید بڑھیں گی جو مہنگائی کی وجہ ہوگی ٹیکس میں نئے لوگ نہیں آرہے اس لیے آمدنی پر لوگ ٹیکس نہیں دے رہے۔

- Advertisement -

شبر زیدی نے کہا کہ یہ لوگ اشیا پر ٹیکس لگا کر معیشت بہتر کرنے کی کوشش کررہے ہیں یہ لوگ اصل میں دکاندار ہیں اور معیشت کو دکان کی طرح چلا رہے ہیں۔

سابق چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ یہ لوگ شوق میں تو حکومت میں آگئے لیکن ان سے حکومت چلائی نہیں گئی یہ خود بھی جانتے ہیں کہ ان سے آگے حکومت نہیں چلائی جاسکے گی۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے کیا شرائط پیش کی گئیں اسے حکومت نے نہیں بتایا ہے، آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کو ڈیفالٹ نہیں ہونے دیں گے لیکن آئی ایم ایف کا یہ مطالبہ ہے کہ معاہدے پر تمام اسٹیک ہولڈرز کا اتفاق ہونا چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں