اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

شبّر زیدی نے خاموشی توڑ دی، ہاؤسنگ اسکیم کامیاب بنانے کے لیے حکومت کو اہم مشورے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے سابق چیئرمین شبر زیدی نے کہا ہے کہ ہاؤسنگ فنانسنگ کے بغیر گھروں کی بڑے پیمانے پر تعمیر ناممکن ہے، حکومت کو ہاؤسنگ فنانسنگ کے لیے سستی زمین اور سبسڈی دینا ہوگی۔

کراچی میں بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کے منعقدہ پروگرام میں‌ گفتگو کرتے ہوئے شبر زیدی کا کہنا تھا کہ طبیعت بہتر ہونے کے بعد یہ میرا پہلا عوامی خطاب ہے، میں نے بطور چیئرمین ایف بی آر آباد سے کئی اجلاس کیے جس میں گھروں کی بڑے پیمانے پر تعمیر کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔

اُن کا کہنا تھا کہ’ہاؤسنگ فنانسنگ کے بغیر بڑے پیمانے پر گھروں کی تعمیر ناممکن ہے، اس کام کے لیے پیسوں کی ضرورت ہوگی جس کے لیے حکومت کو سبسڈی دینا لازم ہے وگرنہ ہاؤسنگ اسکیم نہیں چل سکتیں، حکومت کو ہاؤسنگ بانڈز  کا اجرا کرنا پڑے گا‘۔

شبر زیدی کا کہنا تھا کہ  فکسڈ ٹیکس کا معاشی فیصلہ کیا جس پر مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، ہمیں ہاؤسنگ اسکیم کے لیے 10 سال کی حکمت عملی مرتب کرنا ہوگی، سستے گھر سستے قرض سے ہی ممکن ہوسکیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’ہاؤسنگ کی نیشنل لیول ڈویلپمنٹ مفت زمین ملنے تک نہیں ہوسکی،بڑے شہروں میں حکومت کو اس منصوبے کیلئے سستی زمین دینا ہوگی اور گھروں کی تعمیرات کیلئے زمین کے ساتھ فناسنگ بھی کرنا پڑے گی‘۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں