اشتہار

’عبوری حکومت کی بات پر سب کو آگ کیوں لگ رہی‘

اشتہار

حیرت انگیز

سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ اگر میں نے عبوری حکومت کی بات کی تو سب کو آگ کیوں لگ رہی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں گفتگو کرتے ہوئے شبرزیدی نے کہا کہ آئین کے مطابق انتخابات سے پہلے نگراں حکومت آتی ہے نگراں حکومت ہمیشہ غیرسیاسی ہوتی ہے اگر میں نے عبوری حکومت کی بات کی تو سب کو آگ کیوں لگ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام جماعتیں اتفاق کرتی ہیں کہ معیشت کے حالات ٹھیک نہیں ہیں پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم دونوں سیاسی جماعتیں ہیں ان دونوں کے درمیان الیکشن کے وقت پر اختلاف ہے الیکشن کےدوران 3سے4ماہ کا گیپ آئے گا تو کون دیکھے گا.

- Advertisement -

شبرزیدی نے کہا کہ جب سے یہ لوگ آئے ہیں ملک کی بہتری کا کوئی کام نہیں کیا موجودہ حکومت سے معیشت سے متعلق بڑے فیصلے نہیں کیےجا رہے عمران خان کی حکومت معاشی پوزیشن ایسی نہیں تھی کہ انہیں ہٹایا جائے یہ کہنا کہ عمران خان کو معاشی صورتحال کی وجہ سے ہٹایا گیا غلط ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں