تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

’پاکستان آئندہ 20 سال تک آئی ایم ایف کے بغیر نہیں چل سکتا‘

سابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو شبر زیدی نے پیشگوئی کی کہ پاکستان آئندہ 20 سال تک آئی ایم ایف کے بغیر نہیں چل سکتا۔

ماہر معاشیات اور سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے اے آر نیوز کے پروگرام ’’اعتراض ہے‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ بیس سال تک پاکستان آئی ایم ایف کے بغیر نہیں چل سکتا۔ اسلام آباد میں بیٹھے لوگ ملکی معیشت کے بارے میں غلط اندازے لگا رہے ہیں لیکن یہ دکان چلنے والی نہیں۔

شبر زیدی نے کہا حکومت کو بھی ادراک ہے لیکن وہ ٹکٹ پکڑ کر بیرون ملک چلے جائیں گے۔ حل یہی ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ طویل ٹرم کا پروگرام لیا جائے اور بنیادی نوعیت کے فیصلے کر کے پاکستان کو آگے لے جایا جائے۔

ماہر معاشیات کا مزید کہنا تھا کہ اسحاق ڈار سمجھتے ہیں کہ معیشت درست سمت میں جا رہی ہے تو یہ غلط ہے، گراؤنڈ کی صورتحال کو دیکھنا چاہیے خام خیالی کی باتیں نہیں کرنی چاہیے، معاشی بہتری میں کوئی امید کی کرن نظر نہیں آ رہی ہے۔

Comments

- Advertisement -