اسلام آباد: وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ بی بی شہید کےفلسفے اور نظریات کے بدترین مخالف آج ان کےگھر پر ہیں، آج ذوالفقار بھٹو اور بی بی شہید کی روح کو تکلیف پہنچ رہی ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ بی بی شہید کے مخالفین کا ایجنڈا ذات سے شروع اور ذات پر ختم ہوتا ہے، ان کے پاس عوام کے لیے کچھ نہیں۔
ملک میں جب بھی کرپشن، دو نمبری، ہارس ٹریڈنگ،چھانگا مانگا، چمک اور بریف کیس کا نام آئے گا تو نواز شریف کا نام آئے گا۔ عمران خان عوام کا تابعدار اور چوروں لٹیروں کیلئے تھانے دار ہے۔
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) December 27, 2020
ماضی کے بیانات کا تذکرہ کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ لاہور او رلاڑکانہ کی سڑکوں پر ایک دوسرے کو گھسیٹنے کے اعلان کیے گئے، اب مخالفین ایک دوسرے کے گھروں کے مہمان بن گئے، مریم کا لاڑکانہ جانا، اوپر سےلڑائی اندر سے بہن بھائی کی حقیقت کا ثبوت ہے، یہ لوگ عوام کے سامنے کچھ اور پیچھے کچھ اور ہیں۔
شبلی فراز نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ ملک میں جب بھی کرپشن ہارس ٹریڈنگ، چھانگا مانگابریف کیس کے ساتھ نواز شریف کا نام آئے گا، عمران خان عوام کا تابعدار اور چوروں لٹیروں کیلئے تھانے دار ہے۔
آج ذوالفقار علی بھٹو اور بی بی شہید کی روح کوتکلیف پہنچ رہی ہوگی کہ ان کے فلسفے اور نظریات کے بد ترین مخالف آج ان کے گھر براجمان ہیں انکاایجنڈا اپنی ذات سے شروع ہوکر اپنی ذات پر ختم ہو جاتا ہے۔ان کے پاس عوام کے لیے کچھ نہیں۔
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) December 27, 2020