بدھ, مئی 7, 2025
اشتہار

فاروق بندیال کی پی ٹی آئی میں‌ شمولیت، 40 سال پرانا کیس سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: اداکارہ شبنم زیادتی کیس میں فوجی عدالت سے سزائے موت پانے والے فاروق بنیال تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق فاروق بندیال کی پی ٹی آئی میں شمولیت ہوتے ہی چالیس سال پرانا زیادتی کیس سامنے آگیا ہے، فاروق بندیال شبنم زیادتی کیس کے مرکزی ملزمان میں سے ایک ہے۔

فاروق بندیال کی پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اور تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا، فاروق بندیال شبنم زیادتی کیس کے مرکزی ملزمان میں سے ایک ہیں، فاروق بندیال سمیت 5 مجرموں کو فوجی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔

تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے فاروق بندیال نے چالیس سال قبل اداکارہ شبنم کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، اداکارہ شبنم نے دباؤ میں فاروق بندیال کو معاف کیا اور پھر پاکستان چھوڑ کر بنگلا دیش منتقل ہوگئی تھیں، فاروق بندیال ٹرانسپورٹ کے پیشے سے وابستہ ہیں، ان کا تعلق ضلع خوشاب کے گاؤں بندیال سے ہے۔

تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف نے عمران خان نے ان طلاعات کا سخت نوٹس لیا ہے جن کے مطابق ایک سزا یافتہ مجرم تحریک انصاف کا حصہ بنا ہے، نعیم الحق پر مبنی ایک رکنی کمیٹی تین دنوں میں حقائق چیئرمین کے سامنے رکھے گی، تحریک انصاف کسی صورت اخلاقی معیارات پر سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

واضح رہے پاکستان پیپلزپارٹی نے وینا حیات سے جنسی زیادتی کے سنگین الزام کے پیش نظر عرفان اللہ مروت کو پارٹی میں شامل کرنے سے انکار کردیا تھا۔

خیال رہے کہ دہل دہلا دینے والا واقعہ آج سے چالیس سال قبل 1980 میں پیش آیا تھا، جنرل ضیا دور میں خصوصی عدالت نے سزا سنائی تھی، بعدازاں شبنم سے معافی نامے کے بعد سزا ختم کی گئی تھی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں