ہفتہ, مئی 24, 2025
اشتہار

شاداب خان نے شکست کا ملبہ ’گرم موسم‘ پر ڈال دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ایلی منیٹر 2 میں قلندرز کے خلاف شکست کا ملبہ ’گرم موسم‘ پر ڈال دیا۔

لاہور قلندرز سے شکست کے بعد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا کہ لاہور کا موسم بہتت گرم تھا جس کی وجہ سے مشکلات کا سامنا رہا، فاسٹ بولرز کے لیے ایسے موسم میں مسلسل میچز کھیلنا آسان نہیں، مجھے لگتا ہے کہ لاہور کا اسٹیڈیم ہم پر بھاری پڑ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تک سمجھ نہیں ائی کہ ہم لاہور میں کیوں ہارتے جارہے ہیں، اگلی بار لاہور کے کنڈیشنز دیکھ کر ٹیم کے کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گے۔

شاداب خان نے کہا کہ غیرملکی کھلاڑیوں کی دستیابی کا مسئلہ صرف ہمیں نہیں، سب کو ہی رہا ہے۔

یہ پڑھیں: پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز نے  اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر فائنل کی ٹکٹ کنفرم کرلی

یونائیٹڈ کے کپتان نے کہا کہ ٹی 20 کرکٹ میں مومنٹم کا ہونا بہت ضروری ہوتا ہے، پورے ٹورنامنٹ میں سیکھنے کو بہت کچھ ملا، پلے آف مرحلے میں ہم اپنے پلان پر عمل نہیں کرسکے۔

انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے اگلے سیزن میں بہتر حکمت عملی کے ساتھ اتریں، آج پچ 170 سے 180 رنز والی تھی ہمارے بولرز نے زیادہ رنز دیے، کوشل پریرا نے زبردست اننگز کھیلی جس کی وجہ سے 200 رنز بن گئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں