منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

شاداب خان کی پرفارمنس پر کپتان بابر اعظم نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے میچ پریزنٹیشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان کی پرفارمنس پر اظہار خیال کیا ہے۔

برمنگھم میں انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ شاداب خان کا آج برا دن تھا، اگر فخر کے ساتھ شراکت لمبی ہوتی تو نتیجہ مختلف ہوسکتا تھا۔

کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ بیٹنگ میں پارٹنرشپ کا فقدان رہا، تاہم ہمارے فاسٹ بولرز نے بہت اچھی بولنگ کی۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ دوسرے ٹی ٹئنٹی میچ میں قومی آل راؤنڈر شاداب خان کی پرفارمنس نہایت واجبی سی رہی، انھوں نے اپنے کوٹے کے چار اوورز میں بنا کوئی وکٹ حاصل کیے 55 رنز دیے۔

اس کے علاوہ بیٹنگ میں پانچوں نمبر پر آنے والے آل راؤنڈر شاداب خان یہاں بھی کوئی کمال دکھانے میں ناکام رہے اور صرف تین رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

واضح رہے کہ برمنگھم میں ہونے والے دوسرے ٹی ٹوئنی انٹرنیشنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو باآسانی 23 رنز سے شکست دے دی۔

انگلینڈ کی جانب سے دیے گئے 184 رنز کے تعاقب میں قومی ٹیم 19.2 اوورز میں صرف 160 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

فخر زمان 45 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کپتان بابر اعظم 32 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، افتخار احمد نے 23، عماد وسیم نے 22 رنز کی اننگز کھیلی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں