پی ایس ایل 10 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے محمد رضوان کی وکٹ لے کر اہم اعزاز حاصل کرلیا۔
ملتان میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کی جانب سے دیا جانے والا 169 رنز کا ہدف باآسانی 18ویں اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
آندریز گھاؤس نے 73 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، کولن منرو 45 اور صاحبزادہ فرحان 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے عبید شاہ اور مائیکل بریسویل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
PSL 10- پی ایس ایل کی تمام خبریں
تاہم میچ میں شاداب خان نے ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کو آؤٹ کرکے پی ایس ایل میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرلی ہے۔
لیگ اسپنر نے 88 اننگز میں 100 وکٹوں کا اہم اعزاز حاصل کیا ہے۔
شاداب خان پی ایس ایل میں 100 وکٹیں لینے والے چوتھے بولر ہیں۔ ان سے قبل حسن علی، وہاب ریاض اور شاہین آفریدی بھی وکٹوں کی سنچری کرچکے ہیں۔
حسن علی نے 84 اننگز میں 114ویں حاصل کی ہیں جبکہ وہاب ریاض نے 87 اننگز 113 وکٹیں حاصل کرکے یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔
فہرست میں وہاب ریاض دوسرے نمبر پر جبکہ شاہین آفریدی 74 ویں اننگز میں 108 وکٹیں حاصل کی ہیں اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔