اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے بابر اعظم کو سابق کپتان کہتے پر انہیں یاد دلایا کہ بابر ہی موجودہ کپتان ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے پی ایس ایل 8 میں میچ کے بعد ہونے والی کانفرنس میں پشاور زلمی اور پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو سابق کپتان کہتے پر ایک صحافی کو درست کیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور چیف سلیکٹر نے گزشتہ دنوں پاک افغان سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا جس میں بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ اور حارث رؤف کو ریسٹ دیا گیا، تاہم بابر کی غیر موجودگی میں ٹیم کی قیادت شاداب خان کریں گے۔
Shadab when journalist used word "former captain" for Babar 🥹❤️👑#IUvPZ #BabarAzam𓃵 #PSL08pic.twitter.com/sSzeK7Dkgh
— SAAD 🇵🇰 (@SaadIrfan258) March 16, 2023
صحافی نے پریس کانفرنس میں شاداب خان سے سوال کیا کہ آج سابق کپتان اور موجودہ کپتان کا میچ ہوا جس میں سابق کپتان نے فتح حاصل کی اس پر آپ کیا کہیں گے؟
جس پر افغانستان سیریز کے لیے مقرر کپتان شاداب خان نے کہا کہ بابراعظم سابق کپتان نہیں، بس ’کپتان‘ ہیں، بس آرام کررہے ہیں کیوں کہ میں اس کا وزیر ہوں تو وہ بادشاہ ہے وہ نہیں ہے تو اس کا وزیر اس کا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) کے پہلے ایلیمنیٹر میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 12 رنز سے شکست دیکر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔