ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

’اگر کرکٹر اداکاراؤں کو میسج کرتے ہیں‌ تو وہ جواب نہ دیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی کرکٹر شاداب خان کا کہنا ہے کہ اگر کھلاڑی اداکاراؤں کو میسج کرتے ہیں تو اس میں کوئی بری بات نہیں۔

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی جہاں میزبان نے سوال کیا کہ اداکاراؤں نے الزام لگایا ہے کہ کئی کرکٹرز ہمیں میسج اور ڈی ایم کرتے ہیں یہ حقیقت ہیں یا افسانے ہیں؟

جواب میں شاداب خان نے کہا کہ اگر کرتے بھی ہیں تو کیا بُری بات ہے، اگر آپ کو اچھا نہیں لگا تو ری پلائی نہ کرو۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ دو سال قبل اداکارہ نوال سعید نے انکشاف کیا تھا کہ انہیں کرکٹر انسٹاگرام پر ڈی ایم کرتے ہیں لیکن انہوں نے کسی کا نام نہیں لیا تھا۔

کرکٹرز کو پڑھاتے ہوئے نوال سعید نے کہا کہ میں کہنا چاہوں گی کہ ہم اداکار ہیں ہم تفریحی ہیں لیکن آپ قومی ہیرو ہیں جو انٹرنیشنل سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرتے ہیں آپ گرین شرٹس پہنتے ہیں ایسا مت کریں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اداکاروں کے پیغامات سے کوئی صدمہ نہیں ہوتا لیکن کرکٹرز کے پیغامات مجھے بہت چونکا دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ بہت زیادہ متن کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ نجی ٹی وی شو کے دوران میزبان نے اداکارہ مومنہ اقبال سے سوال کیا کہ کیا کبھی آپ کو کسی کرکٹر کے میسیجز آئے ہیں؟ اس پر اداکارہ نے بتایا کہ جی مجھے پاکستانی کرکٹرز کے میسیجز آتے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے پاکستانی کرکٹرز کے میسیجز آچکے ہیں کیوں کہ ہم میڈیا کے اردگرد رہنے والے لوگ ہیں لہٰذا ان میسیجز کے ذریعے ایک اچھی ہائی ہیلو ہوجاتی ہے،سلام دعا ہوجاتی ہے یا پھر کہیں ملیں تو وہاں بات چیت ہوجاتی ہے۔

میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ ان کرکٹرز کے میسیجز میں کیا لکھا ہوتا ہے؟ اس پر اداکارہ نے بتایا کہ ان کرکٹرز کے میسیجز ہائے، ہاؤ آر یو جیسے ہوتے ہیں۔

تاہم اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے میزبان کے سوال کے باوجود میسیجز کرنے والے کرکٹرز کے نام بتانے سے گریز کیا اور کہا کہ مجھے ان کرکٹرز کے نام یاد نہیں اور میں کیوں بتاؤں ان کرکٹرز کے نام، اگر میں نے بتا بھی دیے تو وہ مشہور ہوجائیں گے۔

اداکارہ کا کہنا تھاکہ میسیجز کرنے والے کرکٹر پہلے ٹیم میں تھے، مجھ سے عمر میں بڑے ہیں اور وہ بیٹسمین تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں