پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

ویڈیو: شاداب خان کی دھواں دھار ففٹی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے مایہ ناز آل راؤنڈر شاداب خان نے وائٹلی بلاسٹ میں جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی۔

لارڈز کے تاریخی میدان پر سسکسز کی نمائندگی کرتے ہوئے شاداب نے 30 گیندوں پر 59 رنز کی دھواں دھار باری کھیلی۔

شاداب نے 5 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے قریباً 200 کا اسٹرائیک ریٹ برقرار رکھتے ہوئے ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

آل راؤنڈر نے میدان کے چاروں جانب دلکش اسٹروکس کھیلے اور حریف بولرز کی جم کر پٹائی کی۔

یہ شاداب خان کی 250 ٹی ٹوئنٹی میچز میں آٹھویں نصف سنچری تھی۔ میچ میں شاداب نے اپنی زبردست پاورہٹنگ کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں