بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

شاداب نے پاکستان کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کا ذمے دار خود کو قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان اسپن آل راؤنڈر شاداب خان نے ورلڈ کپ میں پاکستان کے خالی ہاتھ باہر ہونے کا ذمے دار خود کو قرار دے دیا۔

بھارت میں کھیلے جا رہے ورلڈ کپ میں پاکستان کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی اور قومی ٹیم مسلسل تیسرے میگا ایونٹ میں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکی۔ پورے ٹورنامنٹ میں پاکستان کا بولنگ اٹیک بالکل غیر موثر رہا۔ ایسے میں ٹیم کے نائب کپتان اور اسپن آل راؤنڈر نے ٹیم کی حالت کا کا ذمے دار خود کو قرار دے دیا۔

انگلینڈ سے میچ کے بعد کولکتہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ورلڈ کپ میں پرفارم کرنا چاہیے تھا میں سمجھتا ہوں کہ میرے پرفارم نہ کرنے کے باعث ٹیم اس مقام تک پہنچی۔ میں خود سے مایوس ہوں کہ توقعات پر پورا نہ اتر سکا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں یہ ہی سبق ہے کہ ہمیشہ بہتر ہونا ہے، ہر ٹورنامنٹ میں جیت کی کوشش کرتے ہیں۔ ورلڈ کپ سے یوں باہر ہونے پر پوری ٹیم اور کوچنگ اسٹاف ہر کوئی مایوس ہے۔

شاداب خان کا کہنا ہے کہ اگر میں بطور بولر پرفارم کر پاتا تو رزلٹ مختلف ہوسکتا تھا، میرا پرفارم کرنا بہت ضروری ہے، واپس جا کر تجزیہ کروں گا کہ کیا کیا غلطیاں ہوئیں۔

قومی ٹیم کے نائب کپتان نے کہا کہ ہماری کافی غلطیاں اور کمزوریاں رہیں اس لیے باہر ہوئے، ہم تینوں شعبوں میں ناکام رہے لیکن خاص طور پر بولرز پرفارم نہ کر سکے، بیٹنگ میں بھی ہمیں ماڈرن ڈے کرکٹ کے مطابق کھیلنا ہو گا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمارا کلچر ہی ایسا ہے کہ ہر چیز کپتان پر ڈال دی جائے، ہم بطور ٹیم اچھا نہیں کھیلے ہم سب ذمے دار ہیں، صرف کپتان جیت یا ہار کا ذمے دار نہیں ہوتا، سب کا کردار ہوتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں