جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

شاداب خان کا نیا ریکارڈ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے اسٹار آل راؤنڈر شاداب خان نے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں جنوبی افریقا کے خلاف 20 گیندوں پر تیزترین نصف سنچری بنا ڈالی۔

24 سالہ نوجوان نے 22 گیندوں پر تین چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 52 رنز بنائے۔

شاداب خان نے مشکل وقت میں برق رفتاری سے اسکور میں اضافہ کیا اور 20 گیندوں پر نصف سنچری بنائی جس کے بعد بولنگ میں بھی انہوں نے دو وکٹیں لے کر جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔

- Advertisement -

اس اننگز کے ساتھ شاداب خان ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین 50 رنز بنانے والے دوسرے پاکستانی بلے باز بھی بن گئے۔

میچ کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ پچ تھوڑی سلومگر بہت اچھی تھی اسٹمپس میں گیند کرانے کی کوشش کی، تھوڑی سلوبولنگ کی جس سے مدد ملی۔

شاداب خان نے کہا کہ پی ایس ایل میں بھی ایسے کر چکے ہیں لیکن یہ انٹرنیشنل میچ تھا اور وہ بھی ورلڈکپ کا تو اس لیے بہترین یہی تھا کہ گیند سلو کی جائے۔

ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کے لیے تیز ترین نصف سنچریاں
شعیب ملک بمقابلہ سکاٹ لینڈ (18 گیندیں)
شاداب خان بمقابلہ جنوبی افریقہ (20 گیندیں)
عمر اکمل بمقابلہ آسٹریلیا (21 گیندیں)
عمر اکمل بمقابلہ نیوزی لینڈ (22 گیندیں)

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں