قومی آل راؤنڈر شاداب خان نیشنل ٹی20 کپ میں کھیلے جانے والے میچ کے دوران انجری کا شکار ہوگئے، فیلڈنگ کے دوران ان کا پاؤں مڑ گیا۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں راولپنڈی اور سیالکوٹ کا مقابلہ جاری تھی۔ فیلڈنگ کرتے ہوئے قومی کرکٹر کا پاؤں گیند پر آگیا جس سے ان پیر مڑ گیا اور وہ تکلیف سے کراہنے لگے۔
اتوار کو یو بی ایل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ کے دوران انھیں فوری طور میدان سے باہر لے جانا پڑا۔
گراؤنڈ میں اسٹریچر دستیاب نہیں تھا جس کے سبب شاداب خان کو کندھے پر اٹھا کر میدان سے باہر لے جایا گیا۔ آل راؤنڈر کی انجری کا معائنہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ قومی کرکٹر ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں راولپنڈی کے کپتان ہیں۔ شاداب کے لیے حالیہ ورلڈکپ کچھ اچھا نہیں رہا تھا جبکہ وہ عالمی ایونٹ کے دوران بھی انجری کا شکار ہوگئے تھے۔