منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

’شاداب کو موقع دیا گیا تو وہ قومی ٹیم کی کپتانی کے لیے تیار ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ اگر ان کے دوست آل راؤنڈر شاداب خان کو موقع ملا تو وہ پاکستان ٹیم کی کپتانی کے لیے تیار ہیں۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے پہلے ٹریننگ سیشن کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے حسن نے کہا کہ شاداب نے اکثر خود کو ایک مضبوط کپتان ثابت کیا ہے۔

میڈیا سےگفتگو کے دروان حسن علی سے جب ان سے اپنے دوست سے مستقبل میں پاکستان ٹیم کی کپتانی سنبھالنے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ اگر شاداب خان کو موقع دیا گیاتو ان کے خیال سے وہ کپتانی کے لیے تیارہیں۔

- Advertisement -

فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ شاداب نے پی ایس ایل میں اپنی کپتانی سے ثابت کی ہے، انہوں نے ایک دو مواقع پر پاکستانی ٹیم کے کپتان کے طور پر بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، وہ چیلنجز کا سامنا کرنا پسند کرتے ہیں۔ میرے خیال میں وہ یہ کردار ادا کر سکتے ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ یانائیٹڈ فیلمی کا حصہ ہونے پر مجھے فخر ہے، کیوں کہ یہ ایک متوازن ٹیم ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ پچھلے تین سالوں سے منسلک ہوں، ہمارے پاس ایک متوازن ٹیم ہے، ہمارے پاس بیٹنگ، فاسٹ اور اسپن باؤلنگ میں یکساں صلاحیت ہے جو ایک اچھی علامت ہے۔

حسن علی کا کہنا تھا کہ میں جانتا ہوں کہ ہم نے حال ہی میں ٹرافی نہیں جیتی لیکن مجھے یقین ہے کھلاڑی اس سال ٹائٹل جیتنے کے لیے اپنا سب کچھ لگا دیں گے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے آخری بار 2018 میں جے پی ڈومنی کی کپتانی میں پی ایس ایل کا ٹائٹل جیتا تھا، جبکہ مصباح الحق کی قیادت میں 2016 میں پی ایس ایل کا افتتاحی ایڈیشن کی فاتح ٹیم کا اعزاز بھی اسلام آباد یونائیٹڈ کے پاس ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ اپنا پہلا میچ کراچی کنگز کے خلاف 16 فروری کو کھیلے گی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں