تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

شاداب خان نے انگلینڈ میں کس ٹیم کو جوائن کر لیا؟

پاکستان کے باصلاحیت آل راؤنڈر شاداب خان ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں یارکشائر کرکٹ کلب کی نمائندگی کے لیے انگلینڈ پہنچ چکے ہیں۔

یارکشائر نے گزشتہ ماہ کے شروع میں ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں شاداب کی شرکت کا اعلان کیا تھا اور بتایا تھا کہ لیگ اسپنر کلب کے ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی مقابلے کے پہلے پانچ اور آخری چھ میچوں کے لیے دستیاب ہوں گے۔

23 سالہ لیگ اسپنر نے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں حصہ لینے کے لیے پی سی بی سے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) حاصل کر لیا ہے۔

شاداب خان اپنے قومی کھلاڑی حارث رؤف کے ساتھ مل کر کام کریں گے جو پہلے ہی انگلینڈ میں ہیں اور کاؤنٹی چیمپئن شپ میں یارکشائر کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

تاہم دونوں کھلاڑیوں کو ملک واپس جانا پڑ سکتا ہے اگر وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف جون میں شیڈول ہوم ون ڈے سیریز کے لیے منتخب ہو جاتے ہیں۔
یارکشائر کے عبوری مینیجنگ ڈائریکٹر ڈیرن گف نے کہا ہے کہ شاداب پہلے سے موجود اسکواڈ میں ایک بہترین اضافہ ہے۔

Comments

- Advertisement -