پی ایس ایل 8 کے ایلیمینیٹز میں پشاور زلمی سے آسان شکست کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ہار کا ذمے دار پوری ٹیم کو قرار دیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے پہلے ایلیمینیٹر میں پشاور زلمی سے اسلام آباد یونائیٹڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ اس شکست کے بعد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میچ کی ابتدا می ہماری باڈی لینگویج اچھی نہیں تھی۔ ہمارے بولرز پہلے 10 اوورز میں ہمیں بہت مہنگے پڑے۔
شاداب خان نے کہا کہ مجھ سے ایونٹ میں مس فیلڈ نگ ہوئی، کیچز ڈراپ ہوئے، جب لیڈر ایسا کرے تو اس سے فرق پڑتا ہے۔ اس کے علاوہ یکے بعد دیگرے دو وکٹیں گرنے سے بھی میچ ہمارے ہاتھ میں نہیں آسکا۔ ہم نے ایک پرفیکٹ ٹیم کھلائی لیکن ایونٹ میں وہ حاصل نہیں کر سکے جو کرنا چاہیے تھا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بولنگ اور بیٹنگ میں ہم نے کم بیک کیا لیکن پشاور زلمی نے بہت اچھی بولنگ کا مظاہرہ کیا۔ ان کے پاس بولنگ آپشن اچھے تھے، بابر اعظم کے پاس بہت تجربہ ہے انہوں نے بولرز کا اچھا استعمال کیا۔ ڈیتھ اوورز میں انکی بال ریورس سوئنگ بھی ہوئی۔