راولپنڈی: قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں۔
شاداب خان نے کنٹونمنٹ جنرل اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو کام اسپتال انتظامیہ کررہی ہے وہ بہترین ہے۔
شاداب خان سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ کا سیاست میں آنے کا کوئی ارادی ہے جس پر انہوں نے کہا کہ سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں۔
شاداب خان نے مزید کہا کہ عمران خان تو بہت کھلیے ہیں میں ابھی کھیل رہا ہوں۔