پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان جو جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں زخمی ہوگئے تھے ان کی انجری سے متعلق افواہیں گردش کر رہی ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق بھارت میں جاری ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں شاداب خان فیلڈنگ کے دوران تھرو کرتے ہوئے ان فٹ ہو کر میدان سے باہر چلے گئے تھے اور گزشتہ روز بنگلہ دیش کے خلاف بھی میچ نہیں کھیلا۔
ان کی انجری کی نوعیت سے متعلق کرکٹنگ حلقوں میں افواہیں گردش کر رہی ہیں۔
اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں اسپورٹس رپورٹر نے بتایا کہ شاداب کو اب تک اپنی انجری کے حوالے سے مسئلہ ہے میں نے پوچھا تھا کہ کیا وہ اگلے میچز کھیلیں گے یا ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے ہیں اور اگر ایسا ہوا ہے تو کیا ان کا متبادل لے رہے ہیں جس کے لیے ابرار کا نام لیا جا رہا ہے۔
تاہم انتظامیہ نے تاحال اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے بتایا جا رہا ہے کہ اگلے میچ میں وقت ہے۔ منیجمنٹ کل اور پرسوں انہیں مانیٹر کرے گی اور ایک سے دو روز میں اس بارے میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
کیا شاداب خان اگلا میچ کھیلیں گے؟ یا انجری کی وجہ سے باہر ہو گئے؟ جانیے اندر کی خبر#ARYNews #ARYSports #HLPJ #CWC23 #PAKvsBAN pic.twitter.com/6uelupDSYo
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) October 31, 2023
واضح رہے کہ شاداب خان ایشیا کپ کے بعد ورلڈ کپ میں بھی مسلسل آؤٹ آف فارم ہیں۔
میگا ایونٹ میں انہوں نے 5 میچز کھیلے جن میں انہوں نے چار میچز میں بالنگ کی اور 180 رنز دے کر صرف دو وکٹیں ہی حاسل کر پائے جب کہ پانچ اننگز میں 117 رنز اسکور کیے۔