جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

لیگ اسپنر شاداب خان پر کن بلے بازوں کا خوف طاری؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے گیند کرتے ہوئے کن بلے بازوں نے مشکل میں ڈالا، لیگ اسپنر نے خود ہی بتادیا۔

تفصیلات کے مطابق بلے بازوں کی جانب سے اسپنرز کو چھکا لگانا فاسٹ بولر کے مقابلے میں زیادہ آسان ہوتا ہے لیکن کچھ اسپنرز ایسے ہوتے ہیں جنہیں چھکا لگانے کے چکر میں کھلاڑی اسٹمپڈ یا پھر کیچ آؤٹ ہوجاتے ہیں۔

لیگ اسپنر شاداب خان کا کہنا ہے کہ دو بلے باز ایسے ہیں اگر انہیں ان کے زون میں گیند کرائی جائے تو گیند باؤنڈری لائن کے باہر ہی جاتی ہے۔

- Advertisement -

آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی مایہ باز بیٹسمین اسٹیو اسمتھ کو گیند کرتے ہوئے کئی بار سوچنا پڑتا ہے اگر انہیں پیچھے گیند کرائی جائے تو وہ بیک فٹ پر جاکر باآسانی چھکا لگادیتے ہیں۔

اسی طرح انہوں نے بھارتی اوپنر بلے باز روہت شرما کا نام لیتے ہوئے کہا کہ اگر روہت شرما کو ان کے زون میں گیند غلطی سے بھی کرادی تو وہ گیند کو باؤنڈری لائن سے پار کرنے میں دیر نہیں لگاتے ہیں۔

واضح رہے کہ شاداب خان قومی ٹیم کے لیگ اسپنر ہیں اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل فائیو میں وہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کررہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں