اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

شاداب خان دورہ نیوزی لینڈ سے باہر

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کو دورہ نیوزی لینڈ سے ڈراپ کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ٹی 20 میچز کی سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کل ہوگا، قومی ٹی 20 کے ٹاپ اسکورر صاحبزادہ فرحان کی ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بابر اور رضوان کو آرام دینے کی تجویز ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے مسترد کردی ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آل راؤنڈر شاداب خان کو دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شاداب خان قومی ٹی 20 کپ کے دوران پاؤں کی انجری کا شکار ہوگئے تھے۔

ٹی 20 کے ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 25 دسمبر سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شروع ہونے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ 12 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹی 20 14 جنوری، تیسرا 17 جنوری، چوتھا 19 جنوری جبکہ آخری ٹی 20 21 جنوری کو کرائسٹ چرچ میں شیڈول ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں