جوہانسبرگ: قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان انجری کے سبب دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے سے باہر ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں بیٹنگ کے دوران شاداب خان گیند لگنے سے زخمی ہوگئے تھے، شاداب کو ڈاکٹر نے چار ہفتے کا آرام کا مشورہ دیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ شاداب خان پاؤں میں انجری کے باعث 4 ہفتوں کے لیے کرکٹ سے باہر ہوگئے، وہ جنوبی افریقہ کے خلاف بقیہ میچز اور زمبابوے کے خلاف سیریز میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ شاداب خان کو جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ کے دوران انجری ہوئی تھی، ان کے بائیں پاؤں میں فریکچر تشخیص ہوا ہے۔
کرکٹ بورڈ نے بتایا کہ شاداب خان کو چار ہفتے کا ری ہیب تجویز کیا گیا ہے، واضح رہے کہ دوسرے ون ڈے میچ میں شاداب خان 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔
یاد رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے، پہلے ون ڈے میں قومی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو تین وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ون ڈے میں میزبان ٹیم 17 رنز سے کامیاب ہوئی تھی۔