تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

’’سرفراز احمد، فاف ڈوپلیسی جیسی باڈی بنانا چاہتے ہیں‘‘

کراچی: قومی ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان کا کہنا ہے کہ سابق کپتان سرفراز احمد جنوبی افریقی کھلاڑی فاف ڈوپلیسی جیسی باڈی بنانا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سرفراز احمد کی ورزش کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کی جس میں سرفراز ورزش کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

شاداب نے ویڈیو کے ساتھ سرفراز احمد کو مخاطب کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’جب سے سیفی بھائی نے فاف کی وہ تصویر دیکھی ہے ان کا مقصد ویسی ہی باڈی بنانے کا ہوگیا ہے۔‘

شاداب خان کی ویڈیو اور پیغام کا سرفراز احمد نے مسکرا کر جواب بھی دیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے بابر اعظم کی قیادت میں 17رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

کھلاڑیوں میں عابد علی، عمران بٹ، اظہر علی، فواد عالم، سعود شکیل، فہیم اشرف، محمد نواز، محمد رضوان، سرفراز احمد ، نعمان علی ،ساجد خان ،یاسر شاہ ، حارث رؤف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور تابش خان شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -