بدھ, مئی 21, 2025
اشتہار

شاداب خان نے وہ کر دکھایا جو T 20 میں اب تک کوئی پاکستانی بولر نہ کرسکا

اشتہار

حیرت انگیز

افغانستان کے خلاف قومی ٹیم کی قیادت کرنے والے آل راؤنڈر شاداب خان نے تیسرے میچ میں وہ کر دکھایا جو ٹی 20 کرکٹ میں آج تک کوئی پاکستانی بولر نہ کرسکا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق افغانستان کے خلاف تین ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت کرنے والے آل راؤنڈر شاداب خان نے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے ٹی 20 انٹرنیشنل میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرلی۔

شاداب خان مختصر فارمیٹ میں 100 وکٹیں لینے کا اعزاز پانے والے پہلے پاکستانی بولر بن گئے ہیں۔ انہوں نے عثمان غنی کی وکٹ لے کر اس طرز کی کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کی۔

قومی کپتان نے اپنے کیریئر کیے 83 ویں میچ میں یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے تیسرے ٹی 20 میچ میں افغانستان کو شکست دے دی تاہم سیریز دو صفر سے افغانستان کے نام رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں