تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

’ضرورت ہو تو اوپننگ کے لیے بھی تیار ہوں‘

قومی ٹیم کے نائب کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ٹیم کو ضرورت ہو تو اوپننگ کے لیے بھی تیار ہوں۔

ایشیا کپ سے قبل قومی ٹیم کے نائب کپتان بابر اعظم نے کہا کہ بھارت کے خلاف جیت ذہن میں رکھ کر میدان میں اتریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی نمبر پر بیٹنگ کرنے کے لیے تیار ہوں اگر ٹیم کو ضرورت ہو تو اوپننگ بھی کرسکتا ہوں۔

شاداب خان کا کہنا ہے کہ نیدرلینڈز کے خلاف سیریز اور ون ڈے پوائنٹس اہم ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایشیا کپ اور نیدرلینڈز کے خلاف سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا تھا، قومی اسکواڈ میں حسن علی، سرفراز احمد، شان مسعود اور شعیب ملک کو شامل نہیں کیا گیا۔

چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہنا تھا کہ فاسٹ بولر حسن علی کو آرام دیا گیا جبکہ ان کی جگہ فاسٹ بولر نسیم شاہ کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اے سی سی کے شیڈول کے مطابق ایشیا کپ 2022 کا افتتاحی میچ 27 اگست کو سری لنکا اور افغانستان کے درمیان ہوگا اور 28 اگست کو پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں دبئی میں مدمقابل ہوں گی جبکہ 2 ستمبر کو پاکستان ٹیم کوالیفائر ٹیم سے مقابلہ کرے گی۔

پہلے مرحلے کے بعد دونوں گروپس سے 2، 2 ٹیمیں سپر فور میں جگہ بنائیں گی جس میں ہر ٹیم 3 میچز کھیلے گی۔

سپر فور میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 4 ستمبر کو متوقع ہے جبکہ ایونٹ کا فائنل 11 ستمبر کو ہوگا۔

Comments

- Advertisement -