بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے مڈل آرڈر کے بارے میں‌ کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ مڈل آرڈر نے کافی میچ جتوائے ہیں اب مڈل آرڈر پر دباؤ ختم کرنا چاہیے۔

شاداب خان نے میلبرن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اور نواز  ٹیم میں بطور آل راؤنڈر کھیل رہے ہیں، زیادہ تر میچوں میں ہماری باری نہیں آتی، لیکن جب موقع ملتا ہے تو ہم پرفارم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کے آل راؤنڈر دونوں شعبوں میں اچھا کرنے کی کوشش کرتے ہیں، مڈل آرڈر نے کافی میچ جتوائے ہیں اب مڈل آرڈر پر دباؤ ختم کرنا چاہئیے۔

پاک بھارت میچ کے حوالے سے شاداب خان نے کہا کہ بڑا ٹورنامنٹ ہے اس لیے اپنی بہترین الیون کے ساتھ میدان میں اتریں گے، بھارت کے ساتھ میچ کا بہت دباؤ ہوتا ہے اچھا کھیلیں گے تو ٹیم کا مورال بھی بلند ہوگا۔

 نائب کپتان نے مزید کہا کہ ہماری ٹیم اچھی ہے لیکن ابھی ہم چیمپئن نہیں بنے، کوشش ہے جو چھوٹی چھوٹی غلطیاں ہوتی ہیں اس کو ٹھیک کریں۔

شاداب خان نے کہا کہ شاہین آفریدی دنیا کے بہترین باؤلر ہیں تاہم ان کے علاوہ ہماری ٹیم میں اور بھی ورلڈ کلاس باؤلر بھی موجود ہیں جنہوں نے ایشیا کپ میں ان کی کمی محسوس نہیں ہونے دی۔

بیٹر شان مسعود کی انجری کے حوالے سے آل راؤنڈر شاداب خان کا کہنا تھا کہ انہیں گیند لگی ابھی وہ اسپتال میں ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں