قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے افتخار احمد کی شاندار اننگز کو دلچسپ انداز میں سراہا ہے۔
کوئٹہ گلیڈیئٹر کی ٹیم نے اننگ کے 19 ویں اوور کے اختتام تک 5 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنا رکھے تھے، آخری اوور پشاور زلمی کے فاسٹ بولر وہاب ریاض جو پنجاب کی نگراں حکومت میں وزیر کھیل کا عہدہ بھی رکھتے ہیں وہ کرانے آئے تھے۔
تاہم افتخاز احمد نے جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے وزیر کھیل اور پشاور زلمی کے بولر وہاب ریاض کی 6 گیندوں پر 6 چھکے لگائے۔
جس پر آل راؤنڈر شاداب خان نے ٹوئٹر پر لکھا کہ’ میرے چھوٹے بھائی افتخار احمد نے اسپورٹس منسٹر وہاب ریاض کا بھی لحاظ نہیں کیا، منسٹر کو بھی ایزی نہ لیں وہ دوبارہ بہترین کم بیک کریں گے ‘۔
Mere chotay bhai @IftiAhmed221 ne sports minister @WahabViki ka bhi lehaz nahi kiya 🤷. Minister sb ko easy na lein, he will bounce back too. Great to see the love and support shown by the people of Quetta. They deserve the best. pic.twitter.com/gwTsw4aPHT
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) February 5, 2023
شاداب نے بگٹی اسٹیڈیم میں 27 سال بعد کرکٹ کی بحالی پر کہا کہ ’ کوئٹہ میں شائقین کے جانب سے ایسی محبت دیکھ کر اچھا لگا۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے سلسلے میں کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈیئٹرز کے درمیان نمائشی میچ کھیلا جا رہا ہے۔