بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

’میں شکست کی ذمہ داری لیتا ہوں‘

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے ایشیا کپ میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست کی ذمہ داری قبول کرلی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شاداب خان نے لکھا کہ ’سری لنکن ٹیم کو کامیابی پر مبارک باد پیش کرتا ہوں، میں شکست کی ذمہ دار لیتا ہوں، پوری ٹیم نے کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کی لیکن سری لنکا نے اچھی کارکردگی مظاہرہ کیا۔

انہوں نے لکھا کہ محمد رضوان نے جیت کے لیے اچھی کوشش کی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور محمد نواز نے بھی شاندار بولنگ کی۔

واضح رہے کہ میچ کے اہم موقع پر آصف علی کے کیچ لینے کے دوران شاداب خان ان سے ٹکرا گئے تھے جس کی وجہ سے کیچ ڈراپ ہوگیا تھا۔

واضح رہے کہ سری لنکا نے پاکستان کو ایشیا کپ کے فائنل میچ میں 23 رنز سے شکست دے کر چھٹی بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں