اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

‘مسجد الحرام میں سب کے لیے دعا کر رہا ہوں’

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

قومی ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عمرا ادا کرنے کے بعد تصویر شیئر کی جس میں وہ خانہ کعبہ کے قریب موجود ہیں۔

نائب کپتان شاداب خان نے مکہ المکرمہ میں دکانداروں کے ساتھ افطاری کی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر کے خوشی کا اظہار کیا۔

شاداب خان نے محبت اور مہمان نوازی پر میزبانوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔ انہوں نے لکھا مسجد الحرام میں سب کے لیے دعا کر رہا ہوں۔اللہ سب کو صحت اور خوشیاں دے۔

قومی کرکٹر کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر ساتھی کرکٹرز اور مداحوں کی جانب سے مبارک باد دی جارہی ہیں۔

کچھ مداحوں کی جانب سے شاداب خان سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست کی جارہی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں