اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ پی ایس ایل 10 کا ٹائٹل سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جیتے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ سرفراز احمد کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل 10 کی ٹرافی اٹھائے، واضح رہے کہ یونائیٹڈ گزشتہ روز قلندرز کے ہاتھوں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئی ہے اور کل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے مابین فائنل کھیلا جائے گا۔
آل راؤنڈر سے پوچھا گیا کہ اب آپ فائنل میں کس ٹیم کو سپورٹ کریں گے؟
جواب دیتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ وہ قلندرز اور گلیڈی ایٹرز کے دونوں ٹیم ڈائریکٹرز، سمین رانا اور سرفراز احمد کے ساتھ بالترتیب زبردست بانڈ شیئر کرتے ہیں لیکن زیادہ جھکاؤ سرفراز کی طرف ہے اور چاہتا ہوں کہ ان ہی کی ٹیم جیت جائے۔
رمیز راجہ نے پی ایس ایل 10 کی فاتح ٹیم کی پیشگوئی کردی
شاداب خان نے کہا کہ میں سمین سے بہت پیار کرتا ہوں لیکن میں سرفراز احمد سے کچھ زیادہ ہی پیار کرتا ہوں اسی لیے میں چاہتا ہوں کہ ان کی ٹیم جیتے۔
واضح رہے کہ شاداب خان نے 2017 میں سرفراز احمد کی کپتانی میں اپنا وائٹ بال ڈیبیو کیا اور اس سال کے آخر میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتنے والے وکٹ کیپر بیٹر کی قیادت میں پاکستانی اسکواڈ کا حصہ تھے۔
ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں میں قلندرز نے گلیڈی ایٹرز کے خلاف 20 میچوں میں سے 10 جیتے ہیں جبکہ 9 میں گلیڈی ایٹرز نے 9 میں کامیابی حاصل کی ہے۔