پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

جونیئرشاداب خان نے سینیئریووراج سنگھ کو پویلین کے باہر بھیجا

اشتہار

حیرت انگیز

اوول : آئی سی سی کا فائنل کھیلنے والے کم عمر ترین کھلاڑی نے سب سے زیادہ فائنل کھیلنے والے بھارتی کھلاڑی کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کرکے بھارت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے خلاف آئی سی سی چمپیئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں اہم ترین موڑ شاداب خان کا پُر اعتماد ریویو تھا جس نے حریف ٹیم کی امیدوں کا چراغ گل کیا، بھارت کی تین وکٹیں گرچکی تھیں مگرخطرہ ابھی ٹلانہیں تھا۔

تین سو میچ کھیلنے والا یووراج سنگھ جیسا خطرناک کھلاڑی وکٹ پر موجود تھا اور دوسری طرف چند میچ کھیلنے والا نوجوان شاداب خان تھا، جب یوراج سنگھ کو شاداب خان نے ایک گوگلی کرائی تو یووراج مات کھا گیا اور گیند سرفراز کے ہاتھ میں پہنچ گئی۔


اگلی گیند وکٹوں میں جاتی ہوئی لیگ بریک ہوئی۔ یووراج پھر چوک گیا لیکن امپائر نے آؤٹ نہیں دیا مگر شاداب جانتا تھا کہ یووراج آؤٹ ہوچکا ہے۔  شاداب خان نے امپپائر کے فیصلے کع چیلنج کردیا، نوجوان لیگ اسپنر نے پورے اعتماد کے ساتھ کپتان سرفراز احمد سے ریویو لینے کی ضد کی۔

سرفراز نے پراعتماد بالر پر بھروسہ کیا، ریویو کا فیصلہ آنے کے بعد یووراج سنگھ آؤٹ قرار پائے، اور اس طرح بھارت کی ایک نہایت اہم وکٹ شاداب خان نے اپنے نام کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں