تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

زمبابوے کے خلاف سیریز سے قبل قومی ٹیم کو دھچکا

کراچی: قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان زمبابوے کے خلاف سیریز سے قبل انجری کا شکار ہوکر پہلے ون ڈے میچ سے باہر ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان پریکٹس میچ کے دوران پیر میں تکلیف کا شکار ہوگئے، لیگ اسپنر انجری کے باعث زمبابوے کے خلاف پہلا ون ڈے نہیں کھیل سکیں گے۔

شاداب خان تکلیف کے باعث دوسرے پریکٹس  میچ میں بھی شرکت نہیں کرسکے تھے، ڈاکٹر نے آل راؤنڈر کو ایک ہفتے آرام کا مشورہ دے دیا۔

ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر شاداب کو مانیٹر کررہے ہیں امید ہے کہ وہ جلد فٹ ہوجائیں گے اور زمبابوے کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 30 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، پاکستان نے زمبابوے کے خلاف سیریز کے لیے پریکٹس میچز کا آغاز کردیا ہے۔

گزشتہ روز کھیلے جانے والے دوسرے پریکٹس میچ میں پاکستان گرین نے پاکستان وائٹ کو 7 وکٹوں سے شکست دی، پاکستان وائٹ کی جانب سے دیا جانے والا 290 رنز کا ہدف پاکستان گرین نے 45.5 اوورز میں حاصل کرلیا، امام الحق 77 اور عابد علی 63 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

سیریز کا شیڈول:
تیس اکتوبر: پہلا ایک روزہ میچ، راولپنڈی
یکم نومبر: دوسرا ایک روزہ میچ، راولپنڈی
تین نومبر: تیسرا ایک روزہ میچ، راولپنڈی
سات نومبر: پہلا ٹی ٹونٹی میچ،راولپنڈی
آٹھ نومبر: دوسرا ٹی ٹونٹی میچ،راولپنڈی
دس نومبر: تیسرا ٹی ٹونٹی میچ، راولپنڈی

Comments

- Advertisement -