جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

انجریز سے پریشان شاداب خان نے اہم فیصلہ کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے مسلسل انجریز سے چھٹکارے کا حل نکال لیا ۔

تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں شاداب خان نے کہا کہ انجریز سے کافی پریشانی ہوتی ہے، اسی لئے اب ٹریننگ ایسی کررہا ہوں جس سےانجریز نہ ہوں کیونکہ انجری کے بعد ٹیم میں واپسی مشکل ہوتی ہے۔

شاداب خان نے کہا کہ ویسٹ انڈیزکی ٹیم ویسے ہی بہت مضبوط ٹیم ہے، ان کے خلاف سیریز اچھی ہو گی، ورلڈکپ بھی آنےوالا ہے،کوشش ہوگی اچھی پریکٹس کریں۔

انہوں نے کہا کہ کاؤنٹی میں کنڈیشنز مشکل تھیں، انگلینڈ میں کھیل کر فائدہ ہوا ہے، عادل رشید کے ساتھ کام کیا، مزید بہتری لانے کا موقع ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ملتان کا گرم موسم، شاہین شاہ نے حکمت عملی تبدیل کرلی

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ دونوں ورلڈ کپ کی بھرپور تیاری کر رہے ہیں، اس سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھی ہے، کوشش ہو گی کہ پچھلے سال سے مزید اچھا کریں۔ نیوزی لینڈ میں ورلڈ کپ سے قبل سیریز ہوئی تو فائدہ ہو گا۔

شاداب خان نے کہا کہ جس نمبر پر بھی موقع ملتا ہے اس کے مطابق کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں