پیر, جولائی 1, 2024
اشتہار

بھارتی ویمن کرکٹر نے نئی تاریخ رقم کردی

اشتہار

حیرت انگیز

چنئی میں جاری ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف بھارتی ویمن کرکٹر شیفالی ورما نے نئی تاریخ رقم کردی۔

جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں بھارتی ویمن کرکٹر شیفالی ورما نے تیز ترین ڈبل سنچری بنا ڈالی، انہوں نے 194 گیندوں پر ڈبل سنچری مکمل کی۔

شیفالی ورما 200 سے کم گیندوں پر ڈبل سنچری بنانے والی پہلی خاتون کرکٹر بن گئی ہیں۔

- Advertisement -

شیفالی ورما کو 197 گیندوں پر 205 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئیں، سمرتی مندھانا نے بھی 149 رنز کی اننگز کھیلی۔

اس سے قبل آسٹریلیا کی انابیل سدرلینڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف 256 گیندوں پر ڈبل سنچری اسکور کی تھی جبکہ آسٹریلیا کی ہی کیرون رالٹن نے 313 اور مشکل گوسکو نے 345 گیندوں پر ڈبل سنچری بنائی تھی۔

پہلے روز کھیل کے اختتام پر بھارت نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 525 رنز بنالیے ہیں، ہرمن پریت کور 42 اور رچا گھوش 43 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیلمی ٹکر نے دو وکٹیں حاصل کیں، نیدائن ایک وکٹ حاصل کرسکیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں