تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

’ پاناما، ٹویٹ، ووٹ کی عزت، پلیٹ لیٹس‘ : نئے مزاحیہ ڈرامے کی کہانی سامنے آگئی

اے آر وائی کے پروگرام باخبر سویرا کے اینکر اور باصلاحیت مزاحیہ اداکار شفاعت علی گزشتہ روز ’ہرلمحہ پرجوش‘ پروگرام میں ڈرامہ رائٹر بن کر آئے۔

انہوں نے اپنا نام ’شفو تمباکو نوشی‘ بتایا اور اپنے نئے ڈرامے کی کہانی سنائی جو محض خیالی اور مزاح کی بنیاد پر تھی، اس دوران اسٹوڈیو میں مہمان خصوصی اور نامور رائٹر خلیل الرحمان قمر بھی موجود تھے جو کہانی سُن کر محظوظ ہوتے رہے۔

شفو تمباکو نوشی نے بتایا کہ ’میری بہت ساری تصانیف مشہور ہوئیں،  میں نے اس بار جو ڈرامہ تحریر کیا اُس کے بعد پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری میں خلیل الرحمان قمر کے بعد میرا ہی نام ہوگا‘۔

ڈرامے کا پلاٹ

ایک ہیرو (خلیل) ہے جس کی دو بیویاں ہیں، ایک سے وہ ڈرتا ہے اور دوسری کو ڈراتا ہے، پہلی بیوی شوہر کے ساتھ مل کر دوسری کو مارنا چاہتی ہے اور یہی خواہش دوسری کی بھی ہے کہ وہ شوہر کو ساتھ ملائے اور سوتن کو مار دے، جس گھر میں ہیرو رہتا ہے وہاں چوہے بہت ہیں، پی ایس ایل شروع ہونے کے بعد دوسری بیوی شوہر کو اغوا کرلیتی ہے۔

اسی دوران ڈرامے میں تفتیشی افسر (ہمایوں) کی انٹری ہوگی اور پھر دونوں بیویاں اُس سے ہی محبت کرنے لگیں گی، دوسری بیوی نے شوہر کو اغوا کر کے چھت پر موجود کبوتروں کے پنجرے میں بند کیا ہوا ہے تو اسی دوران پاناما لیکس کی خبر سامنے آجائے گی ، پہلی بیوی کو خلیل صاحب پسند نہیں اور دوسری کے کمرے میں لگی ہیرو کی تصویر چوہے کھا گئے۔

آخری سین

ہیرو مرنے والا ہے اور اسی دوران کو اپنے بیٹے کو نصحیت کرے گا کہ میرے بعد ووٹ کو عزت دینا، چھوٹے بھائی کو بولنا وکٹ کے دونوں طرف نہ کھیلے، بیٹی کو بولنا ٹویٹ کرتی رہے۔

نصحیت کے دوران خلیل (ہیرو) کے پلیٹ لیٹس تیزی سے گرنے لگیں گے اور پھر ہیرو ٹھیک ہوجائے گا۔ اسکرپٹ رائٹر نے بتایا کہ اُن کے ڈرامے کا اختتام غمزدہ نہیں ہوگا۔

Comments

- Advertisement -