بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

پاک بھارت میچ میں غلط ترانہ پڑھنے پرٹویٹرصارفین نے ’شفقت‘ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

اشتہار

حیرت انگیز

گزشتہ روزکلکتہ میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی پاک بھارت میچ میں دیکھنے کے لئے ستاروں کی کہکشاں ایڈن گارڈن میں اتر آئی تھی جن میں سے زیادہ تر کا تعلق بالی وڈ سے تھا۔

بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچ اور پاکستانی گلوکار شفقت امانت علی نے پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ سے قبل اپنے اپنے ممالک کے ترانے پڑھے۔ بدقسمتی سے گلوکار شفقت امانت علی خود کو ملنے والے اعزاز کی قدر نہیں کرپائے اور کم سے کم دومقامات پرقومی ترانہ غلط پڑھ گئے جبکہ بعض مقامات پران کی زبان لڑکھڑاہٹ کا شکار رہی۔

دوسری جانب امیتابھ بچن کی دلنشیں آواز نے شائقین پرسحرطاری کردیا اوراس موقع پرگراؤنڈ میں موجود بھارتی شائقین کے جذبات دیدنی تھے۔

پاکستانی ٹویٹرصارفین نے اس موقع پرگلوکار شفقت امانت علی کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور
دنیائے کرکٹ کے انتہائی اہم اور تاریخ ساز ایونٹ میں اس فاش غلطی پرتنقید کا نشانہ بنایا۔


شفقت امانت علی کی ایڈن گارڈنز میں ترانہ پڑھتے ہوئے ویڈیو



شفقت امانت نے قوم سے معافی مانگ لی


اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں