پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

کرپشن کیس، ڈائریکٹرخارجہ شفقت چیمہ پلی بارگین کے لیے تیار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: آمدن سے زائد اثاثے بنانے پر وزراتِ خارجہ کے ڈائریکٹر شفقت چیمہ کی احتساب عدالت میں پیشی، 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا،ملزم پلی بارگین کے لیے تیار ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسانی اسمگلنگ اور کرپشن کے الزامات میں گرفتار وزارتِ خارجہ کے ڈائریکٹر شفقت چیمہ کو آج احتساب عدالت میں ہتھکڑیاں لگا کر سخت سیکیورٹی میں پیش کیا گیا،جہاں ملزم نے پلی بارگین کی درخواست جمع کرادی۔

نیب نے ملزم سے مزید تفتیش کے لیے عدالت سے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے احتساب عدالت مسترد کرتے ہوئے ملزم شفقت چیمہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ ہر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔


مزید پڑھیے: نیب کا وزارت خارجہ کے دفتر پر دوبارہ چھاپہ، دستاویزات برآمد


ذرائع کے مطابق اس موقع پر ڈائریکٹر وزراتِ خارجہ شفقت چیمہ نے عدالت میں پلی بارگین کی درخواست جمع کراتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ قصوروار نہیں تاہم مجبوری میں پلی بارگین کرنا چاہتا ہوں۔

پلی بارگین کی درخواست جمع کراتے ہوئے ملزم کے وکیل نے دلائل دیتے ہو ئے کہا کہ میرا موکل بے گناہ ہے تاہم مجبوری میں پلی بارگینگ کے لیے تیار ہیں ،اس حوالے آئینی دائرہ کار میں رہتے ہوئے جو حساب کتاب بنتا ہے نیب کے ساتھ مل کر طے کر لیں گے۔

اس موقع پر نیب کی جانب سے عدالت میں ملزم شفقت چیمہ کے لیپ ٹاپ میں موجود میں ہیرے جواہرات کی تصاویر بھی بہ طور ثبوت پیش کی گئی جس پر ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ میرے موکل کے لیپ ٹاپ سے ہیرے جواہرات کی تصاویر ملی ہیں،جس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ یہ میرے موکل کی ملکیت بھی ہے۔

ملسابق ڈائریکٹر وزارتَ خارجہ شفقت چیمہ کے وکیل نے اس موقع پر عدالت اور نیب حکام سے سوال کیا کہ کہ اگر کسی کے موبائل میں جہاز کی تصویر ہو تو کیا یہ جہاز اُس کا ہو جائے گا؟

احتساب عدالت نے آج کی سماعت مکمل ہونے کے بعد ملزم شفقت چیمہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جب کہ نیب کو پلی باگین کی درخواست پر اپنا موقف اگلی سماعت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں