پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

کامیاب جوان پروگرام کے ایک حصہ میں 100 بلین روپے کا قرض دیا جائے گا، شفقت محمود

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور:وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ نوجوان ہماری بہت بڑی طاقت ہیں، کامیاب جوان پروگرام کے ایک حصہ 100 بلین روپے کا قرض دیا جائے گا، لوگوں کی توجہ دیکھ کرلگتاہےہائی ٹیک پروگرامزکادائرہ وسیع کرناپڑےگا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں آئی ٹی یونیورسٹی میں کامیاب جوان پروگرام کی لانچنگ تقریب کا انعقاد کیاگیا، وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے پراجیکٹ کا افتتاح کیا۔

کامیاب جوان پروگرام کے تحت آئی ٹی یونیورسٹی میں ہائی ٹیک کورسز ہوں گے جبکہ ڈیٹاسائنس، سائبر سیکیورٹی، کلاوڈ کمپوٹنگ،گرافک ڈیزائننگ کی تربیت دی جائے گی اور گیم ڈویلپمنٹ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ٹریڈنگ فنانشل مارکیٹس کے کورسز کرائے جائیں گے۔

اس موقع پر وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا پہلی مرتبہ آئی ٹی یونیورسٹی آیا ہوں ، میری غلطی ہے آج یہاں آیا پہلے آنا چاہیےتھا، نوجوان ہماری بہت بڑی طاقت ہیں، جاپان جیسا ملک ہم سے نوجوان لوگ لینے آرہاہے۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ کامیاب نوجوان پروگرام کاایک حصہ100 بلین روپے کا قرض دیناہے، افسوس ہے کامیاب جوان پروگرام پہلےکیوں نہیں لایاگیا، ایک لاکھ 70 ہزار نوجوانوں کو فنی تعلیم دینی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہماری تعلیم میں بہت سی کمی ہے، لوگوں کے پاس ڈگریاں ہیں لیکن کام نہیں، لوگوں کی توجہ دیکھ کرلگتاہےہائی ٹیک پروگرامزکادائرہ وسیع کرناپڑےگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں