لاہور : وزیرتعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ ورثے میں ملا گردشی قرضہ ایک ہزار ارب سے تجاوز کرگیا ہے، ڈیموں کی تعمیر سےسستی بجلی پیدا ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم شفقت محمود نے غازی روڈپر220کےوی کےگرڈاسٹیشن کاافتتاح کردیا، گرداسٹیشن کی افتتاحی تقریب سے وزیر تعلیم شفقت محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا دشواریوں کوحل کرنےکیلئےضروری اقدامات کررہےہیں، لیسکوکاچیف ہونا پھولوں کی سیج نہیں، کانٹوں کی مالا کہہ سکتے ہیں۔
شفقت محمود کا کہنا تھا کہ مسائل درپیش ہوتےہیں تولیسکوفوری رسپانس کرتی ہے، 90کی دہائی میں بجلی کابہت بڑابحران آیا، پاور اسٹیشن چلے نہ چلے لیکن حکومت نے پیسے دینے ہوتے ہیں۔
وزیرتعلیم نے کہا کہ بجلی کےمسائل کےحل کی کوششیں جاری ہیں، ماضی کےحکومتوں نےبجلی کےمعاہدوں میں ملکی مفاد کو پیش نظر نہیں رکھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈیموں کی تعمیرسےسستی بجلی پیداہوگی، چاہتےہیں نجی بجلی پیداکرنےوالےاپناکرداراداکریں، مختلف ڈیموں سمیت مہمند ڈیم اور دیا مر بھاشا بن رہاہے، ڈیم بنانے کا مقصد پانی کی اسٹوریج کےساتھ بجلی بنانا بھی ہے۔
وفاقی وزیرتعلیم نے مزید کہا کہ ورثے میں ملا گردشی قرضہ ایک ہزارارب سے تج اوز کرگیا ہے۔