منگل, جنوری 7, 2025
اشتہار

جہلم جلسہ، نواز شریف نے مریم نواز کا ذکر کیا، احسن اقبال کو بھول گئے، اپوزیشن کا ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود اور پیپلزپارٹی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ احسن اقبال پر حملہ ہوا نواز شریف نے ایک لفظ نہیں کہا مگر مریم نواز کا ذکر کرنا نہ بھولے۔

ان خیالات کا اظہار دونوں رہنماؤں نے اے آر وائی کے پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، شفقت محمود نے کہا کہ نواز شریف بادشاہ سلامت ہیں عوام کی پرواہ نہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ حکومت نے نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عمل نہیں کیا، حکومت نے شدت پسند اور انتہا پسند جماعتوں سے رابطے رکھے، حکومتی ارکان کے انتہا پسند جماعتوں سے رابطے رہتے ہیں، ن لیگ کی کوشش رہی ہے ناراض نہ کریں ساتھ لے کر چلیں۔

- Advertisement -

نواز شریف سیاست نہیں سازش کررہے ہیں، شازیہ مری

پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ ملک کے وزیر داخلہ احسن اقبال اپنے حلقے میں تھے جہاں ان پر حملہ ہوا، ن لیگ کھل کر بات نہیں کررہی کہ واقعے کی اصل وجہ کیا ہے، ان کی اپنی صفوں میں ایسے لوگ ہیں تو نشاندہی کرکے ختم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف سیاست نہیں سازش کررہے ہیں، ن لیگ تمام گیم سیاسی طور پر خود کو اوپر لانے کے لیے کررہی ہے۔

شازیہ مری نے کہا کہ کیپٹن (ر) صفدر کو بیانات دینے سے کوئی نہیں روکتا، اسمبلی میں نفرت انگیز تقاریر کرتے ہیں، اسمبلی میں کہا تھا نفرت انگیز تقاریر کو کیوں نہیں روکا جاسکتا، کیپٹن (ر) صفدر جیسے لوگوں کے رویے میں اب بھی تلخی ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں