اتوار, دسمبر 29, 2024
اشتہار

اسکول نہ جانے والے بچوں کے لیے اسپیشل پروگرام لانے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دو کروڑ بچے اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہیں ،اسکول نہ جانے والے بچوں کے لیے اسپیشل پروگرام لارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نےکراچی میں فیوچر سمٹسے خطاب کرتے ہوئے کہا کورونامیں ٹیلی اسکول ایجوکیشن کاتجربہ کامیاب رہا، کوروناچیلنج میں آن لائن نظام تعلیم کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔

شفقت محمود کا کہنا تھاکہ کورونا کےباعث پنجاب اورکےپی میں نصاب کم کردیاگیاہے جبکہ وفاقی حکومت یونیورسٹیزکو 100ارب روپے کے فنڈز فراہم کررہی ہے۔

- Advertisement -

وفاقی وزیرِ نے فراہم کردہ اعدادوشمار کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ دو کروڑ بچے اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہیں اور کورونا وائرس کی وجہ سے بچوں کی تعلیم متاثر ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو کئی چیلنجز درپیش ہیں، خدمات کے شعبے میں بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، نظم و ضبط کا ایک چیلنج ہے اور سب سے برھ کر لوگوں کو بہتر معیارِ زندگی مہیا کرنا سب سے بڑا چیلنج ہے۔

شفقت محمود نے کہا کہ ہمارےملک کی آبادی میں تیزی سےاضافہ ہورہا ہے، لوگوں کو انصاف ملنے میں بہت وقت لگ جاتا ہے، ان مسائل سے نمٹنے کے لیے ہمیں حکومتی ریفارمز کرنا ہوں گی۔

تعلیمی نظام کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سرکاری تعلیمی نظام کو پچھلے70 برسوں میں نظر انداز کیا گیا ، ہم ملک بھر کے لیے ایک سنگل نظام تعلیم لانے جارہے ہیں ، جو جلد ایک تعلیمی نظام کو نافذ کردیں گے۔

وفاقی وزیرتعلیم نے مزید کہا کہ اسکول نہ جانے والے بچوں کے لیے اسپیشل پروگرام لارہے ہیں، ہم پاکستان میں ہر بچے کو میعاری تعلیم فراہم کرنے کے مشن پر ہیں، دنیا میں ان قوموں نے ترقی کی جہاں سماجی انصاف ہے اور جہاں غریب اور امیر کے لئے ایک قانون ہے ۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں